روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے العمید سکولز کی طالبات کے لیے منعقد کردہ پروگرام(البرنامج المهدويّ في مائة يوم) اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے العمید سکولز کی طالبات کے لیے منعقد کردہ پروگرام(البرنامج المهدويّ في مائة يوم) اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد طالبات اور خواتین کو ان ذمہ داری اور فرائض سے روشناس کرانا تھا جو زمانہ غیبت کے دوران ان پر فرض ہیں۔

پروگرام کی اختتامی تقریب بروز ہفتہ 4 مئی 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صدیقۃ الطاہرہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعیی سید احمد صافی، بورڈ آف ڈائریکٹر ڈائریکٹر کے ممبران ڈاکٹر عباس رشید موسوی اور ڈاکٹر مشتاق العلی، العمید اسکولز برائے طالبات کی اساتذہ اور بچیوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق العلی نے پروگرام کے اغراض ومقاصد اور اہداف کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام سو دنوں پر مشتمل تھا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد امام زمانہ علیہ السلام کی غیر موجودگی میں طالبات کو ان کی ذمہ داریوں اور فرائض کے بارے میں شعورفراہم کرنا تھا۔ یہ پروگرام دو مراحل پر مشتمل تھا اس پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران انٹرنیٹ گریڈ ون کی طالبات کو لیکچرز اور سرگرمیوں کے ذریعے تربیت دی گئی جبکہ پروگرام کے دوسرا مرحلہ انٹرمیڈیٹ گریڈ ٹو کی طالبات کے لئے تھا۔

تقریب کے اختتام پر اس پروگرام کے منتظمین اور سٹاف، العمید سکولز برائے طالبات کی اساتذہ اور پروگرام میں شامل ہونے والی طالبات کو اعزازی اسناد اور شیلڈ پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: