روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کا لاہور میں منہاج الحسین(عليه السلام) یونیورسٹی کا اختتامی دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے لاہور میں منہاج الحسین(عليه السلام) یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وفد کا یہ دورہ یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر محمد حسین اکبر کی خصوصی درخواست پر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد حسین نے ممتاز شخصیات کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وفد کی قیادت میں مراسم زیارت سیدالشہدا حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہ السلام ادا کئے گئے۔ مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد وفد نے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور یونٹس کا دورہ کیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وفد کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں روضہ مبارک کے معزز مہمانوں کے علاوہ نامور مذہبی، علمی اور سماجی شخصیات، یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبعلموں نے شرکت کی۔

یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی یہاں آمد کو باعث رحمت اور فخر قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران منہاج الحسین یونیورسٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اب تک حاصل ہونے والے اہداف کے بارے میں بھی مختصرا بات کی۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے رکن ڈاکٹر محمد جواد السلامی نے تقریب سے خطاب کے دوران دین اسلام میں علم کی بلندترین حیثیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قومیں اور معاشرے صرف علم ہی کی بدولت بلندیوں کو چھوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر شرکاء کو علم اور اہل بیت علیہم السلام کا راستہ منتخب کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کو یونیورسٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور اسناد پیش کی گئیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نےتقریب میں موجود شرکاء، اساتذہ اور اسٹوڈنٹس کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تبرکات اور ہدیات پیش کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: