ماہ رمضان کے چاند کے نظر آنے کا امکان(دفتر آیۃ اللہ العظمی سید سیستانی)کے مطابق.....

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ العالی) کے دفتر کی طرف سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان کا چاند 30 شعبان 1440ھ بمطابق 6 مئی 2019ء کو پیر کا دن گزرنے کے بعد نجف اشرف میں دیکھائی دے گا اور اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے بعد شام (6:46) بجے نجف اشرف کے افق سے(17.12) ڈگری بلندی پہ 1 گھنٹہ اور 28 منٹ تک دکھائی دیتا رہے گا اور چاند کا (2,93%) حصہ روشن ہو گا لہٰذا اس بنا پر مکمل طور پر مطلع صاف ہونے کی صورت میں اسے دیکھنا آسان ہو گا۔

واضح رہے ماہ رمضان کے چاند کی مذکورہ بالا پیشین گوئی اعلیٰ دینی قیادت کے دفتر کی طرف سے شائع ہونے والی مختصر کتاب(جدول مواقیت الاھلۃ 1440ھ) میں مذکور ہے۔

عراق کے مختلف شہروں میں سحر اور افطار کے اوقات سے آگاہی کے لیے مندرجہ ذیل لنک استعمال کیا جا سکتا ہے:

https://www.sistani.org/arabic/archive/25983/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: