الکفیل گلوبل نیٹ ورک (214) پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے تمام مقامات مقدسہ کی ویب سائٹس میں پہلے نمبر پر ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آفیشل ویب سائٹ الکفیل گلوبل نیٹ ورک بین الاقوامی سطح پر ایک مقبول ترین ویب سائٹ ہے۔ بین الاقوامی کلاسیفیکیشن ویب سائٹ "Alexia" کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق عراق میں استعمال ہونے والی مقبول ترین ویب سائٹس میں الکفیل گلوبل نیٹ ورک 183 نمبر پر ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر 69.045 ویں درجے پر ہے۔

یہ اعدادوشمار انٹرنیٹ کی دنیا میں موجود کروڑوں بلکہ اربوں ویب سائٹس اور سرچ انجنز کے وزٹرز کی تعداد کو مدنظر رکھ کر مرتب کیے گئے ہیں۔ اس کلاسیفیکیشن ویب سائٹ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق الکفیل گلوبل نیٹ ورک دنیا میں موجود تمام مقامات مقدسہ کی ویب سائٹس میں سب سے زیادہ وزٹ اور سرچ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس کے بعد مقامات مقدسہ کی ویب سائٹس کی رینکنگ میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام 14.616 پوائنٹس اور 83.661 ویں درجے کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جبکہ روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کی ویب سائٹ 86.172 ویں درجے کے ساتھ تیسرے نمبر پر، جبکہ روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کی ویب سائٹ 224.789 ویں درجے کے ساتھ چوتھے نمبر پر، اور روضہ مبارک کا ظمین کی ویب سائٹ 299.782 ویں درجے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

الکفیل گلوبل نیٹ ورک کو باقی مقامات مقدسہ کی ویب سائٹس پر متعدد زبانوں میں پروگرامز اور خبریں نشر کرنے کے حوالے سے بھی برتری حاصل ہے۔ الکفیل گلوبل نیٹ ورک بہت سی بہترین یونٹس پر مشتمل ہے۔ جن میں سرفہرست مانیٹرنگ یونٹ، ڈرافٹنگ اینڈ ایڈیٹنگ یونٹ، یونٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ ایڈیٹنگ، یونٹ آف ڈائریکٹ ٹرانسمیشن، ویب پروگرامنگ یونٹ، انفارمیشن اینڈ سکیورٹی یونٹ اور دیگر سپورٹنگ یونٹس شامل ہیں۔

(www.alexa.com) کے مرتب کردہ نتائج کے الکفیل گلوبل نیٹ ورک کو استعمال کرنے والے عراق، عرب اسٹیٹس، اسلامی ممالک اور دنیا بھر سے google.com ،google.ir اور دوسرے سرچ انجنز کے ذریعے اس ویب سائٹ سے مستفید ہوتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: