انٹرنیشنل فرینڈشپ آرگنائزیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا اپنے آفیشل میڈیا پرسن کے ہمراہ الکفیل سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کا دورہ

انٹرنیشنل فرینڈشپ آرگنائزیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے اپنے آفیشل میڈیا پرسن علي الخباز کے ہمراہ الکفیل سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ یہ وفد انٹرنیشنل فرینڈشپ آرگنائزیشن کربلا اور بابل برانچز کے ڈائریکٹرز اور سینئر آفیسرز پر مشتمل تھا۔

انٹرنیشنل فرینڈشپ آرگنائزیشن کربلا برانچ کے ڈائریکٹر پروفیسر اخلاص اسدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم آرگنائزیشن کے صدر کی خصوصی ہدایات پر یہاں دورہ کر رہے ہیں۔ ہمارے آفیشل میڈیا پرسن بھی وفد کے ہمراہ ہیں تاکہ ہم اپنے ہیڈ آفس کو یہاں ہونے والے کام اور ہاسپٹل کی جانب سے مریضوں کو فراہم کردہ علاج اور سہولیات کے بارے میں صحیح اور جامع معلومات فراہم کرسکے۔ یہاں آنے پر ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بعض اوقات کچھ آپریشنز اور سرجریز کی معمول سے ہٹ کر بھاری فیس لی جاتی ہے جس کا بنیادی سبب مریض کی طرف سے کسی خاص ڈاکٹر یا سرجن کی خدمات حاصل کرنا ہے اور مطلوبہ ڈاکٹر یا سرجن ان خدمات کے لیے بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں جس کا ہوسپٹل کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری بات جو ہمارے مشاہدے میں آئی ہے وہ یہ کہ یہاں مریضوں کو بہترین انداز میں دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے۔ ہم نے یہاں سیل ٹرانسپلانٹیشن سینٹر بھی دیکھا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ وزارت صحت عراق ہاسپٹل سے تعاون کرتے ہوئے اس مرکز کو فعال بنائے گی تاکہ مریضوں کو علاج کیلئے بیرون ملک سفر کی مشکلات نہ اٹھانی پڑیں۔

الکفیل ہاسپٹل کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء بہت خوش آئند اور غیر معمولی اقدام ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بہت جلد کربلا اور پورے ملک میں شہریوں کو اس طرح کی سہولت دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل فرینڈشپ آرگنائزیشن کا صدر دفتر سویڈن میں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: