ختمِ قرآن کی محفل کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں رمضان کے پروگراموں کا آغاز.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے (1 رمضان 1440هـ) بمطابق (7 آمئی 2019)سے ختم قرآن کی محفل کا آغاز کر کے ماہ رمضان کے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلاوت قرآن پاک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم ترین سرگرمیوں میں سے ہے اور ماہِ رمضان میں ختمِ قرآن کی محفل کا شمار روضہ مبارک کے اہم ترین رمضانی پروگراموں میں ہوتا ہے۔ کیونکہ رمضان اور قرآن کے درمیان بہت خاص، گہرا اور مضبوط تعلق ہے۔ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے جوار میں روحانی اور ایمانی ماحول میں منعقد ہونے والی اس محفل قرآن میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ قاریانِ قرآن اس محفل میں ہر روز قرآنِ مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ شام 5 بجے شروع ہونے والی اس محفل کا اختتام شام 6 بجے ہوتا ہے اور اسے مختلف میڈیا ہاؤسز براہ راست نشر کرتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے رمضان کے مبارک مہینے میں ملکی اور علاقائی سطح پربھی قرآنی اور مذہبی مقابلوں کے انعقاد کے پروگرامز مرتب کیے گئے ہیں۔ یہ پروگرام عراق بھر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علاقائی قرآن مراکز میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں اور پروگرامز کے انعقاد کا مقصد تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: