کربلا کے مقدس روضوں کے مینار اپنی رنگا رنگ روشنیوں کے ساتھ رحمت اور برکتوں کے مہینے رمضان کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
يا هلال الصوم بُشرانا بأنوار الصيام
مرحباً يا مرحباً نادى بها كلُّ الأنام
موكبُ النور تهادى بين تهليل العباد
ويدُ الترحيب تجلوه بآيات الوداد
ماہ صیام کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہرسال مقدس روضوں کو خصوصی طور پر سجانے کی روایت ہے اور خاص طور پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عبباس(ع) کے میناروں کو مختلف رنگوں کی روشنیوں سے منفرد انداز میں سجایا جاتا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی اسی روایت پر عمل کیا گیا۔
مومنین اور زائرین جو کہ دونوں مقدس روضوں میں موجود ہیں اس عظیم مہینے کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف دعائیں، تسبیحات اور آیات پڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب نماز ظہرین اور نماز مغربین سے پہلے رمضان المبارک کی اہمیت اور عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے دونوں مقامات مقدسہ اور ما بین الحرمین میں لگی بڑی بڑی سکرینوں پر دینی تعلیمات، قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور اہل بیت علیہم السلام کے فرامین نشر کیے جارہے ہیں۔