شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے فتوی دفاع وطن فیسٹیول کے ضمن میں شارٹ فلم کے لیے سکرپٹ رائٹنگ کے مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے سکرپٹ رائٹنگ سے منسلک تمام لکھاریوں اور فنکاروں کو سکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے لئے بہترین شارٹ فلم رائٹنگ مقابلے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اس مقابلے میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔

نمبر1 : سیناریو فیسٹیول کے موضوع کے مطابق ہونا چاہیے۔

نمبر2 : سیناریو سکیورٹی فورسز اور پاپولرموبلائزیشن کی بہادری اور قربانیوں کو عمومی طور پر ظاہر کرے اور کسی مخصوص ادارے یا شخص پر مبنی نہ ہو۔

نمبر3 : سیناریو پہلے سے کسی بھی ویب سائیٹ پر شائع نہ کیا گیا ہو اور نہ ہی کسی اور مقابلے میں استعمال کیا گیا ہو۔

نمبر4 : سیناریو شعبہ فکر و ثقافت میں براہ راست (CD) اور (CV) کے ہمراہ جمع کروایا جاسکتا ہے یا پھر درج ذیل ایڈریس پر میل کیا جاسکتا ہے۔

alkafeelkids@gmail.com

نمبر 5 : اس مقابلہ میں شرکت کی آخری تاریخ 10 جون 2019 ہے۔

نمبر6 : یہ شارٹ فلم 3 منٹس سے کم اور 5 منٹس سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہیے۔

نمبر7 : سیناریو میں اگر کوئی پر تشدد منظر موجود ھو تو صرف اشارتا ذکر کیا جائے۔

اس مقابلے کے پہلے پانچ ونرز کو چار لاکھ عراقی دینار بطور انعام دیے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: