رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر العمید یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے غریب اور شہداء کے خاندانوں کے لئے’’سالانہ فوڈ باسکٹ پروگرام‘‘ کا آغاز

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر العمید یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے گزشتہ سالوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ’’مورل بلڈنگ پروگرام‘‘ کے تحت ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ’’سالانہ فوڈ باسکٹ پروگرام‘‘ کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے طلباء کے ایک گروپ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ شہر کے غریب خاندانوں، شہداء کے خاندانوں اور ایتام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اخلاقی اور مالی مدد فراہم کی۔

العمید یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسنین الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: اس پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد اور خاندانوں کو غذائی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں ان خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورے ناصرف طالبعلموں میں سماجی اور اخلاقی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ طالبعلموں کو معاشرے میں موجود ایسے افراد کے لئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں شعور بھی اجاگر کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: