ہمارا معاشرہ روحانیت اور معنویت کی کمی کا شکار ہے حالانکہ ہمیں روحانیت میں غنی ہونے کی ضرورت ہے (خطبہ جمعہ)

ہمارا معاشرہ روحانیت اور معنویت کی کمی کا شکار ہے حالانکہ ہمیں روحانیت میں غنی ہونے کی ضرورت ہے، اگر ہم اللہ سے اپنا تعلق اور رابطہ مضبوط کر لیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں ہمارا ایک پروردگار ہے جو قادر مطلق، دانا اور رحم کرنے والا ہے جو ہمارے لیے بہت ہی شفیق اور مہربان ہے، یہ چیز ہمیں مسائل اور بحرانوں سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کرے گی، کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور ہمیں ناکامی، مایوسی اور اسی طرح کے دیگر نفسیاتی مسائل سے بچا لے گی۔
ان خیالات کا اظہار اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے 4رمضان 1440ھ بمطابق 10مئی 2019ء کو روضہ مبارک امام حسین(ع) نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: