الوفاء کمپین کی جانب سے شہداء وطن کے خاندانوں سے اظہار یکجیتی اور خراج عقیدت پیش کرنےکے لئےاعزازی تقریب اور افطار کا اہتمام

بغداد میں الوفاء کمپین کی جانب سے شہداء وطن کی قربانیوں کے اعتراف، انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجیتی کے لئے ایک افطار پارٹی کا انعقاد تمام کیا گیا۔ اس اعزازی افطار تقریب کے دوران شہداء کے بچوں میں کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔

اس افطار میں پچاس خاندانوں اور سو سے زائد بچے اور بچیوں نے شرکت کی اور اپنی پسند اور مرضی کے مطابق نئے کپڑوں کا انتخاب کیا۔

افطار کے بعد کے بعد مجلس عزاء کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ مجلس حسین (ع) کے اس روحانی اور ایمانی ماحول میں شہادت کے فلسفے، اہمیت اور قوموں میں شہداء کے مقام کے حوالے سے خطاب کیا گیا۔ بغداد میں الوفاء کمپین کے آفس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ہر ہفتے میں دوبار ایسی تقاریب کے انعقاد کا وعدہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ الوفاء کمپین کی شاخیں ملک کے تمام اضلاع میں موجود ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں الوفاء کمپین کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہرممکن اخلاقی اور مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: