گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کی جانب سے تین سالوں کے دوران سکیورٹی فورسز، رضاکاروں، شہداء اور زخمیوں پر 7 بلین دینار سے زائد کی خطیر رقم خرچ کی گئی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے ذیلی ادارے گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کی جانب سے سکیورٹی فورسز، رضاکاروں، شہداء اور زخمیوں پر دفاع وطن کی مقدس جنگ کے آغاز سے لے کر سال 2017 کے اختتام تک 7,041,726,000 سات بلین 41 ملین 726 ہزار عراقی دینار کی خطیر رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ جبکہ سال 2018 میں خرچ کی جانے والی رقم کے اعداد و شمار گزشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ کے مکمل ہو جانے کے بعد شائع کئے جائیں گے۔

گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق یہ خطیر رقم درج ذیل امور میں خرچ کی گئی ہے۔

نمبر 1: میدان جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کی مالی اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی میں۔

نمبر 2: شہداء کے خاندانوں سے رابطے اور مالی امداد کی فراہمی کے لیے۔

نمبر 3: سیکورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے زخمی اہلکاروں کے علاج اور ان کے خاندانوں سے رابطے اور مالی مدد کی فراہمی کے لیے۔

نمبر 4: پاپولر موبلائزیشن میں خدمات انجام دینے والے ایسے رضاکاروں کی مالی معاونت کی فراہمی کے لیے جن کو تنخواہیں یا کسی قسم کی بھی دوسری مراعات میسر نہیں تھیں۔

نمبر5: شہداء کے خاندانوں زخمیوں یا زخمیوں کے خاندانوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: