قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے ماہ رمضان کے بابرکت ایام اور راتوں کے احیاء کے لئے محافل قرآن اور مختلف پروگرام مرتب کیے گئے ہیں

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ ماہ قرآن بھی کہلاتا ہے۔ اسی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے اس مبارک مہینے کے بابرکت ایام اور راتوں کے احیاء کے لئے قرآنی محافل اور قرآن مجید اور ماہ صیام سے متعلقہ سرگرمیوں پر مشتمل کئی پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔

قرآن مرکز برائے خواتین کی ڈائریکٹر مسز منار جواد الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : قرآن پاک میں خداوند متعال فرماتا ہے ’’رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور ایسے دلائل پر مشتمل ہے جو ہدایت اور(حق و باطل میں)امتیاز کرنے والے ہیں، لہٰذا تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے وہ روزہ رکھے اور جو بیمار اور مسافر ہو وہ دوسرے دنوں میں مقدار پوری کرے، اللہ تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے اور تمہیں مشقت میں ڈالنا نہیں چاہتا اور وہ چاہتا ہے کہ تم مقدار پوری کرو اور اللہ نے تمہیں جس ہدایت سے نوازا ہے اس پر اللہ کی عظمت و کبریائی کا اظہار کرو شایدتم شکر گزار بن جاؤ‘‘(2:185)۔

اس آیہ مبارکہ کی روشنی میں قرآن فہمی اور اس میں مذکور مقاصد کے حصول کیلئے قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے ہر سال ااس مقدس مہینے کے دوران قرآنی محفلوں، قرآنک پروگراموں، دروس اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ قرآن محافل اور پروگرامز نہ صرف حرم مطہر میں منعقد کئے جاتے ہیں بلکہ نجف اشرف اور قرآن مرکز برائے خواتین کی شاخوں کے ذریعے ملک کے تمام صوبوں ( واسط ، ذي قار ، بغداد ، كربلاء ، البصرة ، المناذرة ، الهندية ، بابل ) اور مقامات مقدسہ ایران میں بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران تلاوت قرآن پاک کی محافل کا انعقاد، قرآنی مقابلے برائے حفظ و قرات، دینی، قرآنی اور تعلیماتی دروس اور تلاوت قرآن پاک کو سکھانے کے لئے کورسز کا انعقاد قرآن مرکز برائے خواتین کی اہم سرگرمیاں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: