العباس فائٹنگ سکواڈ کی قیادت کی جانب سے ملک بھر میں شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں اور جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی جا رہی ہیں

رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے آغاز پر العباس فائٹنگ سکواڈ کی قیادت کی جانب سے فوڈ باسکٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں شہداء کے خاندانوں، زخمیوں کے خاندانوں اور جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں غذائی اشیاء کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران غذائی اشیاء پر مشتمل فوڈ باسکٹس طے شدہ اوقات اور جگہ کے مطابق بلاتخصیص عراق کے تمام علاقوں میں میں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ فوڈ باسکٹ روزہ داروں کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کی بنیادی اور اہم اشیاء پر مشتمل ہےہیں۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کا عملہ گھر گھر جاکر یہ غذائی اشیاء فراہم کررہا ہے اور مذکورہ بالا خاندانوں سے ملاقاتیں بھی کر رہا ہے۔ فوڈ باسکٹ پروگرام کا مقصد ناصرف ضرورت مند خاندانوں کی مالی اور اخلاقی مدد کرنا ہے بلکہ ان کی مشکلات اور ضروریات کے بارے میں جاننا اور شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

یہ پروگرام شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں سے تعاون اور مدد کے لئے اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔

فوڈ باسکٹ پروگرام کے تحت ناصرف غذائی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں بلکہ اس پروگرام میں شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے مذہبی اور تعلیماتی لیکچرز کا انعقاد اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اعزازی تقریبات کا انعقاد بھی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: