تصویری رپورٹ : حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں روحانی اور ایمانی ماحول میں ختم القرآن کی محافل کا سلسلہ جاری ہے

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے جوار میں روحانی اور ایمانی ماحول میں محفل ختم القرآن کا انعقاد جاری ہے۔ ہر روز مومنین کی بہت بڑی تعداد ختم القران کی اس مقدس محفل میں تلاوت قرآن پاک سننے کے شرکت کر رہی ھے۔

ملک کے ممتاز قاریان قرآن کے ہمراہ ہر عمر کے افراد اس محفل میں ہر روز قرآنِ مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ شام 5 بجے شروع ہونے والی اس محفل کا اختتام شام 6 بجے ہوتا ہے اور اسے مختلف میڈیا ہاؤسز براہ راست نشر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے رمضان کے مبارک مہینے میں ملکی اور علاقائی سطح پربھی قرآنی اور مذہبی مقابلوں کے انعقاد کے پروگرامز مرتب کیے گئے ہیں۔ یہ پروگرام عراق بھر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علاقائی قرآن مراکز میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں اور پروگرامز کے انعقاد کا مقصد تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: