روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شہداء اور ضرورت مند افراد کے خاندانوں میں فوڈ باسکٹ کی تقسیم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام شھداء کے خانوادوں کو اپنا عزیز ترین حصہ شمار کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک شھداء کے لواحقین کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے اور ان کے دکھ درد بانٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران روضہ مبارک نے شھداء کے لواحقین کے لیے جو خصوصی اقدامات کیے ان میں سے ایک غذائی مواد کی فراہمی بھی ہے۔ رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے آغاز پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے رمضان باسکٹ پروگرام کے شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے خاندانوں میں غذائی اشیاء کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ فوڈ باسکٹس روزہ داروں کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کی بنیادی اور اہم اشیاء پر مشتمل ہےہیں۔

رمضان باسکٹ پروگرام کا مقصد ناصرف ضرورت مند خاندانوں کی مالی اور اخلاقی مدد کرنا ہے بلکہ ان کی مشکلات اور ضروریات کے بارے میں جاننا اور شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن نے کربلا سمیت مختلف علاقوں میں رہنے والے شھداء کے خانوادوں میں غذائی اشیاء پر مشتمل کاٹنز تقسیم کیے ہیں اور ان کی تمام تر ضروریات زندگی مہیا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: