نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پر العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نرسنگ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پر العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نرسنگ کی جانب سے اس دن کو منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب یونیورسٹی کے کالج ہال میں منعقد کی گئ۔ تقریب میں العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جاسم المزروقی ، یونیورسٹی کے اساتذہ، کربلا کی سرکاری اور غیر سرکاری نرسنگ یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے وفود نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

فیکلٹی آف نرسنگ کے صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایک انتہائی مقدس پیشہ ہے اور شعبہ صحت میں اس کے کردار اور افادیت کے بغیر شعبہ صحت میں اس کے کردار اور افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا شعبہ صحت کے تمام اداروں میں نرسنگ کا عملہ مدد اور خصوصی توجہ کا طالب ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں نرسنگ سٹاف کی پیشہ وارانہ عملی تربیت اور مہارت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے کے گریجویٹس عملی زندگی میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور کردار کی بدولت معاشرے کی خدمت کرتے ہوئے ممتاز مقام حاصل کریں۔ دوران تقریب بابل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نرسنگ کے طالب علم نے نرسنگ سے متعلق خوبصورت اشعار پیش کئے۔ اس کے بعد العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نرسنگ کی جانب سے بنائی گئی ڈاکومینٹری فلم پیش کی گئی۔ تقریب کے دوران اس پیشے سے متعلق ایک سٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر نرسنگ کالج کے پرنسپل نے العمید یونیورسٹی کے صدر اور تقریب میں شریک میڈیکل کالجز، ڈینٹل کالج اور دیگر نرسنگ کالج کے پرنسپل حضرات اور اساتذہ میں اعزازی اسناد اور شیلڈزتقسیم کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: