شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے رمضان ہیریٹیج کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد

رمضان المبارک کے دوران منعقد کئے جانے والے پروگرامز اور سرگرمیوں کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے رمضان ہیریٹیج کمپیٹیشن کے نام سے ایک کوئز مقابلہ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ کوئزمقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی رہائشی کالونی مجمع العباس السکنی کے پارک میں رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا۔

اس مقابلے میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی ہر ٹیم پانچ ممبران پر مشتمل ہوگی۔ کوئز مقابلے کے مختلف مراحل کے دوران ہر ٹیم سے دس دس سوالات پوچھے جائیں گے۔ ہر مرحلے میں ہارنے والی ٹیمیں مقابلے سے باہر ہو جائیں گی جبکہ جیتنے والی ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ کوئز مقابلے ماہرین پر مشتمل جیوری کے زیر نگرانی منعقد کیے جائیں گے۔

اس مقابلہ کی انتظامی کمیٹی کے مطابق کوئز مقابلے میں شامل کئے گئے سوالات ناموراسلامی مذہبی، فکری، ثقافتی اور ادبی شخصیات، مقامات مقدسہ دینی مدارس، مشہور حکایات اور اقوال،علوم قرآن، اسلامی کتابوں اور لائبریریوں سے متعلق ہوں گے۔

اس کوئزمقابلہ میں جیتنے والی ٹیم کو روضہ مبارک امام رضا (ع) اور دیگر مقامات مقدسہ ایران کی زیارات کروائی جائیں گی جبکہ رنراپ ٹیم کے لیے بھی قیمتی انعامات موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: