رمضان المبارک کے ایمان افروز مہینے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی روحانی اور ایمانی فضاؤں میں آٹھویں روز بھی محفل ختم القران کا سلسلہ جاری ہے

رمضان المبارک کے ایمان افروز مہینے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی روحانی اور ایمانی فضاؤں میں آٹھویں روز بھی محفل ختم القران کا سلسلہ جاری ہے. یہ بابرکت محفل ہر روز شام پانچ بجے سے لیکر شام 6 بجے تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں مومنین اور زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کے انچارج شیخ جواد نصراوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو شخص رمضان کے مہینہ میں قرآن مجید کی ایک آیہ مبارکہ کی تلاوت کرتا ہے اسے اتنا ثواب ملتا ہے کہ جتنا کسی دوسرے مہینے میں پورے قرآن مجید کے پڑھنے کا ہوتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسی فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن مرکز نے روضہ مبارک حضرت عباس اور بہت سی دیگر جگہوں پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا ہے اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس اس محفل قرآن کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ قاریانِ قرآن اس محفل میں ہر روز قرآنِ مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ شام 5 بجے شروع ہونے والی اس محفل کا اختتام شام 6 بجے ہوتا ہے اور اسے مختلف میڈیا ہاؤسز براہ راست نشر کرتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے رمضان کے مبارک مہینے میں ملکی اور علاقائی سطح پربھی قرآنی اور مذہبی مقابلوں کے انعقاد کے پروگرامز مرتب کیے گئے ہیں۔ یہ پروگرام عراق بھر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علاقائی قرآن مراکز میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں اور پروگرامز کے انعقاد کا مقصد تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے






قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: