الجود کمپنی ی فار ایگریکلچر ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن انڈسٹری (Goud Green) کے نام سے فرٹیلائزر کی ایک نئی قسم متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی ی فار ایگریکلچر ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن انڈسٹری نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی (Goud Green) کے نام سے فرٹیلائزر کی ایک نئی قسم متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فرٹیلائزر ایک کلو گرام کی پیکنگ میں دستیاب ہوسکے گی۔

فرٹیلائزر پلانٹ کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئرعمار البهادلي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : (Goud Green) اپنے اجزائے ترکیبی کے لحاظ سے سے ایک مفید اور انتہائی موثر فرٹیلائزر ہے۔ یہ مارکیٹ میں تین فارمولیشنز کے ساتھ متعارف کروائی جا رہی ہے۔

۱:۔ (Humic 70‎%‎) اس فرٹیلائزر میں اجزائے ترکیبی کے لحاظ سے میرین ایلجی بنیادی جزو ہے ٹرايكوڈرما (کھمبی کی ایک قسم) معاون جزکے طور پر شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر اجزاء میں فولفيک ایسڈ اور نامیاتی کاربن ہیں جو فرٹیلائزر کی افادیت کو مزید بڑھاتے ہیں۔

۲:۔ (Humic 75%‎) یہ فرٹیلائزر میرین ایلجی اور فولفيک ایسڈ کا کمبینیشن ہے۔

۳:۔ (Humic 85‎%‎) یہ سو فیصد حل ہونے والی ہے۔

یہ پراڈکٹ (Humic) گروپ کی جانب سے تیار کی گئی ہے جو کہ الجود کمپنی کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ (Humic) گروپ کی جانب سے تیار کردہ فرٹیلائزر عراقی کسان کے لئے کاشتکاری کے موسم میں متعدد استعمالات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

الجود کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں جاننے کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبرز یا پتہ یا ویب سائٹس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
(‎(07801930125
(‎(07801035422
مركز التسويق المباشر للشركة على طريق كربلاء/ النجف مقابل عامود (1145)۔
(info@aljoud-intaj.iq) (www.aljoud-intaj.iq)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: