شعبہ مذہبی امور کی جانب سےالکفیل ہسپتال کے عملے کے لیے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا انعقاد

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد جاری ہے۔ ان پروگراموں میں مختلف جگہوں پر رمضان المبارک کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں لیکچرز کا انعقاد سرفہرست ہے۔

اسی سلسلے میں الکفیل ہسپتال کے عملے کے لیے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رمضان المبارک کے دوران ان کی شرعی، اخلاقی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

شعبہ مذہبی امور کے مسٹر محمد الموسوی نے ہسپتال کے سینٹرل ہال میں لیکچر دیا۔ یہ لیکچر تین حصوں پر مشتمل تھا۔

سب سے پہلے رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کی اہمیت اور اسے پانے کے لیے مختلف عبادات کی ادائیگی پر بات کی گئی۔

لیکچر کے دوسرے حصے میں رمضان المبارک اور پیشہ وارانہ امور سے متعلق گفتگو کی گئی اور رمضان مبارک کی روحانیت کے ذریعے اپنے شعبے اور خاص طور پر طب اور صحت کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ مہارت حاصل کرنے کے لئے لوگوں کی کی خدمت کرنے پر بات کی گئی۔

لیکچر کے تیسرے حصے میں میں مسٹر محمد موسوی نے سٹاف کی جانب سے دینی، اخلاقی اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے واضح اور مدلل جوابات دیئے،

الکفیل ہسپتال کی انتظامیہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اس خصوصی لیکچر کےانعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اسے پیشہ ورانہ لحاظ سے بہت کامیاب قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: