قرآن مرکز کی جانب سے منعقد کیا جانے والا قومی قرآن کوئز کمپٹیشن اپنی روزانہ کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے منعقد کیا جانے والا پا نچواں قومی قرآن کوئز کمپٹیشن اپنی روزانہ کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور کوئز میں شریک ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

یہ بابرکت قرآن مقابلہ قومی سطح پر ہونے والا سب سے بڑا قرآنی مقابلہ ہے اور اس میں ملک کے دس سے زائد صوبوں کی 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس قرآن کوئز کمپٹیشن کا پہلا راؤنڈ جاری ہے اور تمام ٹیمیں دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے لئے بھرپور تیاری اور محنت کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے سخت مقابلہ کر رہی ہیں۔

قومی قرآن کوئز کمپٹیشن کو ملک کے کئی ٹی وی چینلز براہ راست نشر کر رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں اور شہروں میں قرآن سے متعلق کئی قسم کی سرگرمیاں سارا سال جاری رہتی ہیں ہیں۔ جن میں محافل قرآن کا انعقاد، قرآنی و دینی لیکچرز، حفظ و قرات مقابلے اور قرآن کوئز مقابلے شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: