مر کز تراث کربلاء کی جانب سے شیخ یوسف البحرانی کی فکری اور علمی خدمات پر ایک تعارفی سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی ی کے ذیلی ادارہ مر کز تراث کربلاء کی جانب سے شیخ یوسف البحرانی کی فکری اور علمی خدمات پر ایک تعارفی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیمینار میں شیخ محمود دریاب نے شیخ یوسف بحرانی کی اسلامک ہیریٹج کے لیے علمی، فکری اور ثقافتی خدمات اور طریقہ تحقیق پر تفصیل سے بات کی۔

مرکز تراث کربلا کے ڈائریکٹر إحسان الغريفيّ نے بتایا کہ یہ سمپوزیم کربلا میں منعقد کیے جانے والے ماہانہ سیمینارز کا ایک حصہ ہے جو کہ مرکز کی جانب سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے شہر کے علماء، مفکرین، محققین اور دانشوروں کی جانب سے کیے گئے علمی، فکری، ثقافتی، دینی اور ادبی کاموں کو ہائی لائٹ کرنے کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں اور شیخ یوسف البحرانی کربلا کے ممتاز محققین اور سکالرز میں سے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم کربلا کے اس عظیم اور بے پناہ زرخیز ورثے کو لوگوں میں میں متعارف کروائیں کیوںکہ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہ کربلا کے ان عظیم اسکالرز اور ریسرچرز کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے ہیں لہذا یہ سیمینارز اور لیکچرز اسی مقصد کے تحت ماہوار بنیادوں پر پر منعقد کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: