تصویری رپورٹ : اہل بیت کی محبت اور جذبہ ایمانی سے سرشار مومنین کربلا کی روحانی اور ایمانی فضا میں رمضان المبارک کی دوسری شب جمعہ عبادات اور تسبیحات کی ادائیگی میں مصروف ہیں

رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں اور بخششوں کا مہینہ ہے۔ خدا کا یہ مہینہ تمام مہینوں سے افضل ہے۔ اس کے دن تمام دنوں سے بہترین ہیں، اس کی راتیں تمام راتوں سے افضل ہیں۔ اس بابرکت مہینے میں مسلمان خدا کے مہمان ہوتے ہیں۔ اس ماہ مبارک کی دوسری شب جمعہ لاکھوں مومنین اور زائرین اس افضل ترین رات کی برکتوں اور فضیلتوں سے فیض یاب ہونے کے لئے کربلا کے مقدس روضوں میں موجود ہیں اور حالت یہ ہے کہ کہیں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہے۔

اہل بیت کی محبت اور جذبہ ایمانی سے سرشار مومنین کربلا کی روحانی اور ایمانی فضا میں بلند ہاتھوں اور بہتی آنکھوں کے ساتھ شب جمعہ کی عبادات اور تسبیحات کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام، مابین الحرمین اور اس کے ارد گرد شب جمعہ گزار رہے ہیں۔

مومنین اور زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر مقدس روضوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں اور زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: