شعبہ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے رمضان المبارک کی ہر صبح قرآنی پروگرام کا انعقاد

قرآن مجید پوشیدہ خزانوں اور آسمان میں موجود خزانوں کی کنجی اور تمام اچھائیوں اور فضائل کا مجموعہ ہے۔ اس میں موجود کمالات پر ہر کمال کی انتہا ہوتی ہے۔

ارشاد ربانی ہے ’’بے شک یہ قرآن اس راستے کی ہدایت کرتا ہے ہے جو بالکل سیدھا ہے۔‘‘

ماہ رمضان ماہ قرآن بھی ہے۔ اسی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے ماہ قرآن میں قرآن مجید کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ یہ قرآنی پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی سرداب میں ہر روز منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا۔

یہ پروگرام کئی اہم سرگرمیوں پر مشتمل ہے جو درج ذیل ہیں۔

قرآن پاک کے کسی ایک جز کی تلاوت کرنا۔

قرآن پاک کے جس جز کی تلاوت کی گئی ہو اس میں موجود مشکل الفاظ کے معنی واضح کرنا اور تشریح کرنا۔

ایسی عقائدی احادیث کے بارے میں سوالات کرنا جو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علم اور اہل بیت علیہم السلام اسلام کے اخلاق حسنہ کے متعلق ہوں اور جن کا تعلق پڑھے گئے جز کی آیات سے بنتا ہو۔

رمضان المبارک کے دوران پیش آنے والے تاریخی واقعات بیان کرنا اور قرآن پاک میں موجود واقعات کو بیان کرنا۔

رمضان المبارک کے اعمال کا احیاء کرنا۔

لیلۃ القدر کی مقدس راتوں کا احیاء۔

ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام کا ذکر۔

اس پروگرام میں شعبہ الخطابة الحسينيّة ڈویژن کی طالبات، مختلف اسکولوں اور کالجز کی طالبات اور زائرات شرکت کر رہی ہیں۔ یہ پروگرام ہر صبح دس بجے سے لے کر دوپہر بارہ بجے تک منعقد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: