فلم ’’روزبہ‘‘ کے پہلے شو کی زبردست کامیابی اور عوامی مقبولیت کے بعد اسے بصرہ اور بغداد میں نمائش کے لئے پیش

بغداد میں الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی کی فلم ’’روزبہ‘‘ کے پہلے شو کی زبردست کامیابی اور عوامی مقبولیت کے بعد اسے ملک کے دوسرے حصوں میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں یہ فلم آج سے بصرہ میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ یہ فلم بصرہ مال میں واقع سینما میں 10 رمضان المبارک سے لے کر تمام مہینہ اور عید المبارک کے ایام تک ہر رات 9:30 بجے پیش کی جائے گی.

جبکہ بغداد میں یہ فلم 12 رمضان المبارک سے لے کر 18 رمضان المبارک تک نیشنل سٹیج میں ہر روز رات 9:30 بجے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ روز بہ ایک ڈرامیٹک فلم ہے۔ یہ فلم حضرت سلمان محمدی اور ان حالات کے بارے میں ہے جو انہیں حق اور سچ کی تلاش میں پیش آئے۔

اس فلم کا زیادہ تر حصہ ایران کے فلم پروڈکشن سٹی نور تابان میں فلمایا گیا ہے۔ یہ فلم 59 منٹس پر مشتمل ہے اور اسے 24 دن کی شبانہ روز کوششوں کے بعد 2018 میں تیار کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے بھی الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی کی جانب سے حضرت ابو طالب علیہ السلام، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا اور حضرت علی کے صحابہ حضرت مالک اشتر پر بہترین تاریخی اور شاندار فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: