ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی دیالہ شاخ کی جانب سے روضہ مبارک الإمامين العسكريّين (عليهما السلام) میں زائرین کی روزانہ افطار اور شہداء اور ضرورت مند خاندانوں میں غذائی اشیاء کی تقسیم

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی دیالہ میں موجود شاخ رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے میں دوسری علاقائی یونٹس سے پیچھے نہیں۔ دیالہ میں موجود شاخ ناصرف شہداء کے خاندانوں اور اور ضرورت مند خاندانوں میں اہم اور ضروری غذائی اشیاء پر مشتمل باسکٹس تقسیم کر رہی ہے بلکہ دیالہ یونٹ کا عملہ روضہ مبارک حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام میں روزانہ کی بنیاد پر روزہ داروں کے لئے افطار کا اہتمام بھی کررہا ہے۔

دیالہ یونٹ کے سربراہ نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون اور برکت سے رمضان کے اختتام تک ہمارا یہ پروگرام جاری رہے گا۔

ہمارے پروگرام میں شہداء اور ضرورت مند خاندانوں میں غذائی اشیاء کی تقسیم ہے اور اس مقصد کے لیے ہم زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

رمضان پروگرام کے دوسرے حصے میں ہم روضہ مبارک حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام میں موجود زائرین کے لئے افطار کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہم زائرین کی خدمت اور رمضان المبارک کے حوالے سے سحر و افطار کے انتظامات میں مختلف مواکب کے ساتھ مل کر بھی کام کررہے ہیں۔ یہ مواکب روضہ مبارک حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے گردونواح میں زائرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ان مواکب میں موكب (السائرون الى الله)،موكب أهالي الحويش، موكب مرقد السيّد محمد/ ناحية جديدة الشط، اور موكب مضيف الإمام الحسين(عليه السلام) شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: