27 ویں بین الاقوامی علوم قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی شرکت

27 ویں بین الاقوامی علوم قرآنی نمائش میں شعبہ معارف اسلامی و انسانی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کررہا ہے۔ یہ بین الاقوامی نمائش ایران کی وزارت ثقافت و رہنمائی کی جانب سے تہران میں منعقد کی گئی ہے جو کہ 24 مئی 2019 تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں 18 ممالک کے 300 ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام علمی، سائنسی اور فکری موضوعات پر مشتمل سینکڑوں کتابوں، قرآنی مطبوعات، ادبی و ثقافتی منشورات اور مختلف شعبہ جات اور مراکز کی جانب سے شائع کئے جانے والے سلسلہ وار رسائل کے ساتھ بھرپور شرکت کررہا ہے۔ یہ کتابیں اور مطبوعات نہ صرف پڑھنے والوں کے علم اور شعور میں اضافے کا باعث ہیں بلکہ محققین، سکالرز اور ثقافتی ورثہ کے ماہرین کے لیے بہترین حوالہ جات اور علمی ذخائر ہیں۔

نمائش کے پہلے دن سے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سٹال ہر خاص وعام کی توجہ کا مرکز ہے اور اسٹال پر غیر معمولی رش ہے۔ روضہ مبارک کے سٹال پر ناصرف عام لوگ بڑی تعداد میں آ رہے ہیں بلکہ بڑی بڑی سرکاری شخصیات بھی روضہ مبارک کے سٹال میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور اب تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال پر ایران کے وزیر برائے ثقافتی امور عبد الهادي فقهي زادة، وزیر برائے ثقافت و رہنمائی ڈاکٹر عبّاس صالحي، ایرانی پولیس چیف سردار هشتري اور دیگر اعلی سرکاری افسران وزٹ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک نے پہلے بھی اس طرح کی نمائشوں میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کی بدولت غیرمعمولی کامیابیاں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور تقریبا تمام نمائشوں میں پیشہ ورانہ اور غیرمعمولی آرگنائزیشن، پریزنٹیشن اور انٹرایکشن کے حوالے سے متعدد انعامات بھی حاصل کر چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: