بارھویں سالانہ جشن امام حسن مجتبیٰ (ع) کی تمہیدی تقریب سماحة السيّد مسلم الحلّي(قدّس الله سرّه) کے نام.....

بارھویں سالانہ امام حسن مجتبی علیہ السلام فیسٹیول کی تمہیدی تقریب سماحة السيّد مسلم الحلّي(قدّس الله سرّه) کی یاد میں بابل کے ردشمس ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں ممتاز دینی،علمی، ادبی اور ثقافتی شخصیات کے علاوہ کے سماحة السيّد مسلم الحلّي(قدّس الله سرّه) خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی۔

عراق کے شہر حلہ میں الهيأةُ العليا لمشروع الحلّة مدينة الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام) نامی تنظیم کی طرف سے مرکز تراث حلہ کے تعاون سے بارھویں سالانہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام فیسٹیول کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز 15 رمضان المبارک 1440 ھ کو ہو گا اور یہ فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حلہ کے بزرگ علماء کی علمی خدمات کو یاد کرنے کے لیے فیسٹیول کے ضمن میں ایک تمہیدی تقریب منعقد کی گئی کہ جس میں اس مرتبہ حلہ کی معروف تاریخی و علمی شخصیت سماحة السيّد مسلم الحلّي(قدّس الله سرّه) کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اس فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کے رکن انجنیئر حسن الحلّي الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلہ کی سرزمین علم و ادب، ثقافت اور تہذیب وتمدن کی زرخیزی سے مالا مال ہے اور اس شہر میں علم، ادب، ثقافت اور مذہب کے لحاظ سے عظیم اور عہد ساز شخصیات گزری ہیں اور سماحة السيّد مسلم الحلّي(قدّس الله سرّه) کاشماربھی ایسی شخصیات میں ہوتا ہے۔

یہ تمہیدی تقریب تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی جس کے بعد مذکورہ بالا ہیئت کے رکن سمير فيّاض نے استقبالیہ خطاب کیا اور حاضرین کو بتایا کہ ہم ہر سال اس جشن سے پہلے حلہ کے کسی ایک بزرگ عالم کا انتخاب کرتے ہیں اور جشن کی تمہیدی تقریب میں ایک عالم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آج کی یہ تقریب حلہ کے نامور عالم دین سماحة السيّد مسلم الحلّي(قدّس الله سرّه) کے نام ہے کہ جو حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز اور جید وعالم اور آیت اللہ العظمیٰ السيّد أبي الحسن الأصفهاني(قدّس سرّه) کے انتہائی قریبی اور قابل اعتماد رفقاء میں سے تھے۔ اس کے بعد مزار ردالشمس کے متولی سید رسول موسوی نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس کے بعد مرکز تراث حلہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شيخ صادق الخويلدي نے سماحة السيّد مسلم الحلّي(قدّس الله سرّه) کے حالات زندگی اور ان کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے بعد سید مسلم حلی کے خاندان کی نمائندگی کرتے ہوئے سيد علاء آل العالم نے خطاب کیا اور تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی کہ جس میں حلیؒ کے حالات زندگی پہ روشنی ڈالی گئی تھی۔

واضح رہے سماحة السيّد مسلم الحلّي(قدّس الله سرّه) 1334هـ - 1916ء میں حلہ کے محلے المهديّة میں پیدا ہوئے اور اپنے وقت کے بزرگ علماء دین اور مجتہدین سے کسب علم کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: