ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بابل میں موجود یونٹ شہداء اور ضرورت مند خاندانوں میں غذائی اشیاء کی تقسیم کے ساتھ ساتھ پاپولر موبلائزیشن کے رضاکاروں کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی میں مصروف

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بابل میں موجود یونٹ اپنی ڈویژن کی دوسری علاقائی شاخوں کی طرح رمضان المبارک کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہداء اور ضرورت مند خاندانوں میں غذائی اشیاء کی تقسیم کے ساتھ ساتھ موصل اورمنطقة الحضر، میں موجود پاپولر موبلائزیشن کے رضاکاروں کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کر رہی ہے۔

بابل یونٹ کے الحاج صادق العبيدي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہماری یونٹ کا کام سارا سال جاری رہتا ہے لیکن رمضان المبارک کے مہینہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پروگرام رمضان فوڈ اسٹریٹ فوڈ باسکٹ کے تحت ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہداء اور ضرورت مند خاندانوں میں ضروری غذائی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔ غذائی اشیاء کی تقسیم کام صوبے کے تمام حصوں میں جاری ہے اور رمضان المبارک کے اختتام تک ان خاندانوں میں غذائی اشیاء پر مشتمل باسکٹ کی تقسیم کا عمل جاری رہے ۔

دوسری جانب ہم موصل اورمنطقة الحضر میں پاپولر موبلائزیشن کے بریگیڈ 44 کے رضاکاروں کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی میں مصروف ہیں تاکہ محاذ جنگ پر موجود ان بہادروں کی ضروریات پوری کی جا سکیں جن کی قربانیوں اور بہادری کی بدولت ہمیں داعش کے دہشت گردوں سے نجات ملی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: