پا نچواں قومی قرآن کوئز کمپٹیشن اختتام پذیر

ہفتہ کی شام 12 رمضان 1440 ھ بمطابق 18 مئی 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پا نچویں قومی قرآن کوئز کمپٹیشن کے آخری مرحلے میں نجف اشرف کی ٹیم اپنی حریف ٹیم جس کا تعلق کربلاء المقدسہ سے تھا کوہراکر فاتح قرار پائی۔ جبکہ کربلا کی ٹیم اس کوئز مقابلے میں دوسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، سنیئر آفیشلز ، زائرین اور مقابلے میں شریک ٹیموں کے سپورٹرز نے شرکت کی.

یہ کوئزمقابلہ ڈاکٹر شيخ منجد الكعبي، قاری نوحہ خواں عمار الكناني اور حافظ سعید مہدی الوردی کی زیر نگرانی رمضان المبارک کے پہلے دن سے شروع ہوئے تھے اور تمام مراحل میں شرکاء کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس کوئز مقابلہ کی ونر ٹیمیں درج ذیل ہیں۔

پہلی پوزیشن: النجف الأشرف (القارئ محمد سعيد، والحافظ فهد هادي، وعن التفسير أحمد نصر الدين)۔

دوسری پوزیشن: كربلاء المقدّسة (الحافظ حميد تكليف، والمفسّر حمزة داخل، والقارئ سجّاد حسين)۔

تیسری پوزیشن: (بغداد القارئ علي جواد، والحافظ حسين محمد شلال، وعن التفسير نزار الأعرجي)

اس مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک سال کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر لہرانے والا علم عطا کیا گیا اور اس کے علاوہ زیارات کروائی جائیں گی جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم نے سلور شیلڈ حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم نے کانسی کی شیلڈ حاصل کی۔ اس کے علاوہ تمام فاتح ٹیموں کے شرکاء کو خصوصی انعامات اور تحائف بھی پیش کیے گئے جبکہ اس کو اس مقابلہ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کے شرکاء کو بھی یادگاری اسناد اور تحائف پیش کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: