بین الحرمین یکم رمضان المبارک سے ہر روز افطار کے اوقات میں روزہ داروں کو انواع و اقسام کے مشروبات اور جوسز پیش کیےجاتے ہیں

حدیث مبارکہ ہے’’ روزہ دار کو دو خوشیاں ملتی ہیں ایک خوشی روزہ افطار کرتے وقت اور دوسری خوشی اپنے رب سے ملاقات کے وقت‘‘۔

اس حدیث کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے افطار کے اوقات میں روزہ داروں کی ان روحانی اور انمول خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے یکم رمضان المبارک سے ہر روز مغربین کی اذان سے کچھ پہلے بین الحرمین میں روزہ داروں اور زائرین میں ٹھنڈے مشروبات اور جوسز تقسیم کیے جاتے ہیں۔ دوسرے علاقوں سے آنے والے زائرین بین الحرمین میں روزہ افطار کرتے ہیں اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی سخاوت اور مہمان نوازی سے شرف یاب ہوتے ہوئے ان ٹھنڈے مشروبات اور جوسز سے روزہ افطار کرتے ہیں اور اس گرم موسم میں اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔

مقدس روضوں کی جانب سے روزہ داروں کو انواع و اقسام کے مشروبات اور جوسز پیش کیے جارہے ہیں جن میں مالٹے، خوبانی، انار، لیموں اور خربوزے کے جوسز جبکہ املی کا شربت، بیسل کے بیجوں اور زعفران کا شربت اور دیگر مشروبات شامل ہیں۔ یہ مشروبات زائرین اور عراقی خاندانوں کے ذوق اور پسند کے عین مطابق ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: