تصویری رپورٹ: جشن ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام کی پُر مسرت مناسبت پہ ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کی پھولوں سے آرائش

حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح مبارک کو خصوصی طور پر قدرتی پھولوں کے گلدستوں اور ہزاروں گلابوں سے سجایا گیا ہے جن کی مسحور کن خوشبو سے پورا حرم مہک رہا ہے۔

حضرت امام حسن علیہ السلام کے جشن ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو سجانے کے لئے مومنین کی جانب سے قدرتی گلاب اور اور پھولوں کی بہت بڑی مقدار ہدیہ کی گئی ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک کے باقی حصوں کو بھی اس پُرمسرت موقع کی مناسبت سے سجانے کے لیے باقی اشیاءِ آرائش کے علاوہ ہزاروں قدرتی پھولوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ روضہ مبارک میں جہاں بھی نظر پڑتی ہے وہاں قدرتی پھولوں کے گلدستے جشن ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام کی مبارک باد دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: