شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سےجشن ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

یہ بہت پرمسرت اور خوبصورت امر ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مومنین اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ساتھ حضرت امام حسن علیہ السلام کے جشن ولادت کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بے شک تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو ہم سب پر لطف وکرم کرتا ہے۔

رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں احکام خدا کے احیاء اور جشن ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے خصوصی طور پر رمضان پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ہر صبح دس بجے سے لے کر دوپہر بارہ بجے تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی سرداب میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام اس پروگرام میں شعبہ الخطابة الحسينيّة ڈویژن کی طالبات، مختلف اسکولوں اور کالجز کی طالبات اور زائرات شرکت کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: