سالانہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام فیسٹول کے ضمن میں امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے نام سے منسوب عَلَم کی پرچم کشائی

حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے عراق کے شہر حلہ کے مقام ردالشمس میں 15 رمضان المبارک 1440 ھجری بمطابق 20 مئی 2019 کو سالانہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام فیسٹول کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس جشن کی تقریبات کا آغاز امام حسن علیہ السلام کے نام سے منسوب علم کی پرچم کشائی تقریب سے ہوا۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت امام حسین السلام، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز، اعلیٰ دینی، فکری اور ثقافتی شخصیات اور حلہ کے مومنین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سبز رنگ کا علم جس پر ’’یا کریم اہلبیت‘‘ تحریر تھا کو مقام ردالشمس پر لہرایا گیا۔

اس فیسٹول کے انتظامی کمیٹی کے سربراہ استاد حسن علی حلی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: تمام مقامات مقدسہ (حسينيّة، كاظميّة، جواديّة ورضويّة، عسكريّة اورعبّاسية ) پر علم لہرا رہے ہیں اور مدینہ میں امام حسن علیہ السلام کی قبر اطہر کو دیکھ کر ہمارا دل غم وحزن سے بھر جاتا ہے۔ اس لئے ہم اپنے شہر حلہ میں امیر المومنین کے مقام رد الشمس پر حضرت امام حسن علیہ السلام کی نسبت سے دو مرتبہ علم لہراتے ہیں، پہلا علم یوم شہادت پر لہرایا جاتا ہے اور دوسرا علم جشن میلاد کے موقع پر لہرایا جاتا ہے۔

جشن میلاد میں پرچم کشائی کی یہ تقریب ہمیں روحانی خوشیاں عطا کرتی ہے اور مومنین کی بہت بڑی تعداد اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے رد الشمس کے اس مبارک مقام پر اپنی آنکھوں کے سامنے علم کو لہراتے ہوئے دیکھ کر دلی اور روحانی سکون اور خوشی حاصل کرتے ہیں اور اہلیبیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: