روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ختم القرآن کی محفل کے دوران ذکر ولادت امام حسن علیہ السلام

حضرت امام حسن علیہ السلام کا فرمان ہے ’’دنیا میں قرآن کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہا لہذا اسے ہدایت کے لیے اپنا رہنما بنا لو۔ قرآن سے سب سے قریب ترین لوگ وہ ہیں جو اس پر عمل کرتے ہیں اگرچہ انہیں قرآن حفظ نہ بھی ہو اور قرآن سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہیں جو اس پر عمل نہیں کرتے بے شک وہ اسے پڑھتے رہتے ہیں۔‘‘

آپ علیہ السلام کے اس فرمان پر عمل کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں ہر روز ختم القران کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی یہ محافل قرآن ناصرف مومنین کو قرآن پاک میں غور و فکر کرنے کی دعوت دیتی ہیں بلکہ مومنین ان محافل میں شرکت کرتے ہوئے قرآن پاک سے اپنے روحانی تعلق کو مضبوط کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں قرآن مرکز کی جانب سے ان محافل قرآن میں تلاوت قرآن پاک کے علاوہ رمضان المبارک کے دوران آنے والی دینی مناسبات کے حوالے سے بھی خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور انہیں مناسبات میں سے ایک 15 رمضان المبارک جشن میلاد حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام ہے۔ ختم القرآن کی ان محافل کے ذریعہ سے آئمہ اطہار علیہم السلام اور قرآن پاک کے درمیان موجود تعلق کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: