الکفیل ہسپتال میں نو ماہ کے بچے کے دائیں گردے میں موجود پچیدہ ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں نو ماہ کے بچے کے دائیں گردے میں موجود پچیدہ ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ھےاور اس و قت مذکورہ بچے کی صحت نارمل ہے۔
یہ آپریشن ڈاکٹرسرمد الربیعی کی سربراہی میں عراقی میڈیکل ٹیم نےسر انجام دیا۔ ڈاکٹرسرمد الربيعي الکفیل ہسپتال میں سینئر پیڈیاٹرک سرجن ہیں۔ ڈاکٹرسرمد الربعی کا کہنا ہے خدا کے فضل و کرم سے میں یہ آپریشن کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ ایک انتہائی پچیدہ اور خطرناک آپریشن تھا۔ بچے کے دائیں گردے سے نکالا گیا سیکنڈ سٹیج ٹیومر ’’ولمز ٹیومر‘‘ کی ایک قسم تھا جو کہ کہ پیٹ میں خون کی رگوں سے منسلک ہو چکا تھا اور اور دائیں جانب یوریٹر کی طرف بڑھ رہا تھا۔ یہ آپریشن ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا اور ٹیومر کو خون بہائے بغیر مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ بچے کے والد نے ڈاکٹرسرمد الربیعی، ان کی ٹیم اور ہسپتال کے تمام میڈیکل سٹاف کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ہسپتال کی جانب سے ان کے بچے کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور دیگر سہولیات کو بہت سراہا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ الکفیل ہسپتال کے قیام سے لے کر اب تک یہاں سینکڑوں آپریشن کیے جا چکے ہیں جن میں کامیابی کی شرح بہت زیادہ ہے۔

الکفیل ہسپتال میں موجود طبی خدمات کو جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ اور فون نمبرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

(07602344444) ، (07602329999)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: