روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماہ رمضان ہر شام میں وعظ و نصیحت پر مشتمل مجالس کا سلسلہ جاری ہے.....

ماہ رمضان کے مبارک ایام کو مومنین اور زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ ثمر آور بنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ہر روز مختلف مجالس کا انعقاد ہوتا ہے اور ان میں اخلاقی، دینی اور ثقافتی امور کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے۔

ان مجالس میں سے ایک مجلس ہر شام روضہ مبارک کے صحن میں برپا ہوتی ہے جس سے شیخ عبد الصاحب طائی خطاب کرتے ہیں اور حقیقی اسلام کے اخلاق کو اپنانے کے موضوع پر گفتگو کر کے حاضرین کے دلوں کو نور ایمان سے منور کرتے ہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اس ماہ مبارک میں نا صرف روضہ مبارک کے اندر بلکہ کربلا اور دیگر شہروں کے مختلف مقامات پر مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان میں مومنین کی بڑی تعداد حاضر ہو کر ثواب دارین حاصل کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: