شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے اسلامی ثقافت و تعلیمات کا فروغ کے لئے بین الحرمین میں ایک بک شاپ کھولی گئی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے باب صاحب زمان علیہ السلام کی جانب بین الحرمین میں ایک بک شاپ کھولی گئی ہے۔ اس بک شاپ کے قیام کا بنیادی مقصد اسلامی ثقافت و تعلیمات کا فروغ ہے۔

اس بک شاپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے شائع کی جانے والی سینکڑوں کتابیں، اخبارات اور میگزین کے علاوہ ادب، شاعری، نفسیات، سوشیالوجی اور تاریخ کے موضوعات پر بھی مفید اور معلوماتی کتابیں موجود ہیں۔
بک شاپ میں ایران، لبنان ان اور دوسرے ممالک سے شائع ہونے والی دعاؤں اور زیارات کی کتابیں، قرآن پاک کے نسخے اور اس طرح کی دیگر کتابیں بھی دستیاب ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: