عراقی وزارت صنعت کے ویٹرنری ڈرگز اینڈ پروڈکشن سینٹر کے وفد کا الجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کا دورہ

عراقی وزارت صنعت کی انڈسٹریل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ویٹرنری ڈرگز اینڈ پروڈکشن سینٹر کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد کمپنی میں مختلف مصنوعات کی تیاری کے عمل اور کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی خصوصی ویٹرنری سے وابستہ مصنوعات کا جائزہ لینا اور باہمی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوئے مضبوط اور قریبی روابط استوار کرنا تھا۔ یہ وفد ویٹرنری ڈرگز اینڈ پروڈکشن سینٹر کے پروفیسرز اورریسرچرز پر مشتمل تھا۔

الجود کمپنی کے سی ای او جناب میثم البہادلی نے وفد کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وفد نے سی ای او جناب میثم البہادلی اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ کمپنی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس کے بعد وفد کو کمپنی کی اہم صنعتی اور زرعی مصنوعات کے بارے میں ایک بریفنگ دی گئی۔

اس دورے میں دونوں جانب سے ویٹرنری سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے کے امکانات پر بھی بات کی گئی تاکہ اس شعبہ میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان مصنوعات کو کو برآمد بھی کیا جا سکے۔ دورے کے اختتام پر وفد نے کمپنی کی جانب سے اپنائے گئے جدید طریقہ کار اور مصنوعات کے معیار کو بے حد سراہا اور ایسے دوروں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: