الکفیل ہسپتال نے گزشتہ تین سالوں میں دس ہزار سے زائد شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل ہسپتال ناصرف ملک میں جدید ترین طبی سہولیات اور خدمات فراہم کر رہا ہے بلکہ طبی میدان میں شہدائے وطن اور غازیوں کے خاندانوں، غریب عوام، ایتام اور مستحقین کے لئے بھی وسیع پیمانے پر رفاہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ جن میں فری میڈیکل کیمپس، ہسپتال کے اندر ہر طرح کا علاج اور ہر طرح کے چھوٹے بڑے آپریشن اور فری میڈیکل چیک اپ شامل ہیں۔

ہسپتال کی انتظامیہ کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے تین سال کے دوران اب تک ہسپتال کی جانب سے دس ہزار سے زائد شہریوں کو مفت طبی سہولیات وعلاج فراہم کیا جا چکا ہے اور ہسپتال کی جانب سے اس مد میں 5 ارب عراقی دینار سے زائد کی کثیر رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

الکفیل ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ بلامعاوضہ مفت فراہم کردہ طبی سہولیات کے ضمن میں اب تک سینکڑوں آپریشن بھی کیے جا چکے ہیں جن میں اوپن ہارٹ سرجریز، آنکھوں کی ٹرانسپلانٹیشن، نظام ہضم سے متعلقہ سرجریزاور ہڈیوں کے آپریشن وغیرہ سرفہرست ہیں۔

اس کے علاوہ دفاع وطن کی جنگ میں جسمانی اعضاء سے محروم ہو جانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے رضاکاروں کو ہسپتال کی جانب سے بلامعاوضہ مصنوعی اعضاء لگانے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: