تصویری رپورٹ: شب قدر کی پہلی رات اور شب ضربت کے احیاء کے لیے لاکھوں مومنین کی کربلا آمد

رمضان المبارک کی افضل ترین رات شب قدر ہے روایات کے مطابق شب قدر انیس یا اکیس یا تئیس رمضان المبارک کی راتوں میں سے ایک رات ہے۔ انیس رمضان کی رات مومنین کے لیے ایک غم و حزن کی رات بھی ہے کیونکہ یہی وہ رات ہے جس کے آخری حصہ میں ایک شقی و لعین نے حضرت علی علیہ السلام کے سر اقدس پر زہر میں بجھی تلوار سے حالت سجدہ میں ضرب لگائی۔

شب قدر کے اعمال کی ادائیگی اور شب ضربت میں عزاداری کے لیے مومنین کی بہت بڑی تعداد نے انیسویں کی رات امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں گزاری۔

کربلا کے مقدس ترین مقامات میں شب بیداری کے دوران عبادت، تلاوت، دعا، زیارت اور عزاداری کرتے ہوئے مومنین کی چند تصاویر آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: