ڈپٹی سپیکر: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تمام منصوبے عراقی عوام کے لیے باعث افتخار ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام منصوبے عراقی عوام کے لیے باعث افتخار ہیں اور حکومتی اداروں کو بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسی ہی مثالیں قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار عراق کے ایوان نمائندگان کے فرسٹ ڈپٹی سپیکر حسن الكعبي نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف سائٹس، منصوبوں اور مراکز کے دورے کے دوران کیا۔ اس دورہ میں ایوان نمائندگان کے بیس ارکان بھی ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ تھے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر اور کئی سینئر آفیشلز بھی اس وزٹ کے دوران وفد کے ہمراہ تھے۔

سب سے پہلے وفد کو العباس ریزیڈینشل کمپلیکس کا وزٹ کروایا گیا۔ یہ کمپلیکس کربلا میں سب سے بڑا اور جدید ترین ریزیڈنشل ایریا ہے۔ یہ رہائشی کمپلیکس بہترین انفراسٹکچر کے ساتھ ساتھ جدید ترین سہولیات پر مشتمل ہے۔

اس کے بعد وفد نے الکفیل ہاسپٹل کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر جاسم ابراہیمی نےوفد کو خوش آمدید کہا اور وفد کو ہاسپٹل میں فراہم کی جانے والی جدید ترین طبی سہولیات، جدید طریقہ علاج اور خدماتی سروسز کے بارے میں آگاہ کیا۔

دورے کے اختتام پر وفد نے زیر تعمیر الکفیل ٹیکنیکل گیراج کا دورہ کیا۔ یہ گیراج ملکی سطح کا جدید ترین اور سب سے بڑا گیراج ہے اور عراق میں ٹیکنیکل آئیکون کی حیثیت رکھتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: