کیا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے دریائے فرات میں پانی کی کمی کا حل تلاش کر لیا ہے؟

پوری دنیا عمومی طور پر اور عراق خصوصی طور پر پانی کی کمی کا شکار ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دریائے دجلہ اور دریائے فرات میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے اور پانی کے متبادل ذرائع فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے الساقی آلٹرنیٹو واٹر پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ کربلا کی مقامی حکومت اور محکمہ زراعت و آبی وسائل کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

یہ پروجیکٹ عراق کیلئے عمومی طور پر اور کربلا کے لئے خصوصی طور پر بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس منصوبے کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زرعی مقاصد کے لیے پانی فراہم کرتے ہوئے مقامی سطح پر غذائی اشیاء کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔

اس منصوبے کے اگلے مرحلے میں ملک کے جنوبی حصوں میں متبادل پانی کی فراہمی کے لیے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ صرف کنووں کی کھدائی تک محدود نہیں ہے بلکہ کہ بہت بڑے بڑے فلٹریشن پلانٹس اور آپریٹنگ پلانٹ پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے تحت حاصل کیے گئے پانی کو کو فصلوں کی کاشت اور کھجور کی کاشت کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: