روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نور الکفیل کمپنی خود کفالت کے حصول کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ہوئے نہ صرف مکمل طور پر مقامی وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے بلکہ پولٹری اور ڈیری سے وابستہ مقامی صنعتوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتے مارکیٹ میں فروٹ جوسز، پولٹری اور ڈیری پروڈکٹس بھی فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے خیالات اور آئیڈیاز کو پیش کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔
کمپنی نےکربلاؑ مقدسہ، نجف اشرف اور اور بغداد میں اپنے سیلز سینٹر بھی قائم کیے ہیں۔
کمپنی اپنی مصنوعات کے معیار اور صارفین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لیے پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کے تمام مراحل کے دوران حفظان صحت اور کوالٹی کنٹرول کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔ ماہرین پر مشتمل کمیٹی خام مال سے لے کر پروڈکشن کے تمام مراحل کے دوران ان جائزہ لینے کے بعد مصنوعات کو صارفین تک پہنچانے کی اجازت دیتی ہے۔