شعبہ تربیت واعلی تعلیم کی جانب سے اکیڈمک سال 2019/ 2020 کی بہتر تیاری کے لیے لئے خصوصی اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں العمید ایجوکیشنل گروپ کے تمام اسکولوں کے سٹاف، انتظامی عہدے داروں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہائیر آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے سے لائحہ عمل اور منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

شعبہ تربیت واعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جبار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے منصوبوں اور لائحہ عمل کے حوالے سے آپ تمام بھائیوں سے مشاورت کرنا کرنا اور گزشتہ سال کے دوران درپیش مشکلات اور عوامل کی شناخت اور ان مشکلات کے ممکنہ حل کو تلاش کرنا اور گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ اس اجلاس کے انعقاد کا دوسرا بنیادی اور اہم نقطہ یہ ہے کہ آپ کے تجربات سے فائدہ فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کی تجاویز اور آراء کو زیر غور لانا ہے۔

واضح رہے کہ اکیڈمک سال 2019/ 2020 کی بہتر تیاری کے لیے لئے میٹنگز کا یہ سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: