آج 21 رمضان المبارک 1440ھ بمطابق 27مئی 2019ء بعد از ظہر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام کی طرف سے حضرت امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی المناک شہادت کا امام زمانہ(عج) اور اھل بیت اطہار(ع) کو پُرسہ پیش کرنے کے لئے ایک ماتمی جلوس نکالا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں پر اس ماتمی جلوس کا اختتام مجلس عزاء اور ماتم داری پہ ہوا۔
اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ علم نصب کئے گئے اور بہت سے بینروں پر امیر المومنین علیہ السلام کے فرامین کو لکھ کر جگہ جگہ آویزاں کیا گیا اور مسلسل تین دن تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔