جامِ شہادت نوش کرنے والوں کے بچوں کا اپنے گھر والوں کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں افطار

اعلیٰ دینی قیادت کے جہاد کفائی کے فتوی پر لبیک کہتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لے کر جامِ شھادت نوش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شھداء کے بچوں اور ان کے گھر والوں کے لیے خصوصی طور پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں شھداء کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یتیموں کے حقیقی بابا حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ایام شہادت کے دوران روضہ مبارک کے مضیف میں مؤسسہ نور الحسن(ع) كربلا کے تعاون سے اس دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا اور شھداء کے یتیم بچوں کو ان کے گھروں سے اس خصوصی دعوت میں شرکت کے لیے لایا گیا۔ اس موقع پر روضہ مبارک کے خدام نے اپنے اور تمام انسانیت کے محسنوں کے یتیم بچوں کو تحائف بھی پیش کیے اور ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی عزم کا اعادہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: