رمضان المبارک کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس کے السادة الخدم افطار کے بعد روزہ داروں اور زائرین کو چائے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روزہ داروں اور زائرین کی خدمت کرنے کی سعادت میں پیش پیش ہیں اور اس کارخیر میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں ہیں۔روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے السادة الخدم احیائے رمضان المبارک کے ضمن میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کو چائے پیش کر رہے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران السادة الخدم کی جانب سے افطار کے بعد روزہ داروں اور زائرین کو چائے پیش کرنا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی روایت ہے اور رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی روضہ مبارک کے سید خدام اپنے روایتی لباس میں ملبوس روزہ داروں اور زائرین کی خدمت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ بعد از افطار روزہ داروں اور زائرین کرام کی بہت بڑی تعداد روضہ مبارک کے سید خدام کی جانب سے پیش کی گئی چائے بڑی عقیدت اور احترام سے پیتے ہیں۔ چائے پیش کرنے والے اور چائے پینے والے دونوں ہی اس کام کو اپنے لیے شرف اور سعادت قرار دیتے ہیں۔ زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر اس السادة الخدم کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی روزہ داروں اور زائرین کو چائے پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہے۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ سے وابستہ ڈویژن السادة الخدم میں سادات خادمین اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ اس ڈویژن کے ذمہ مختلف امور کی ادائیگی ہے۔ مخصوص مناسبات اور ایام زیارت کے دوران السادة الخدم کے کام اور اوقات کار بہت بڑھ جاتے ہیں۔ ان کے فرائض میں مراسم عزاداری کے احیاء کے لئے مختلف پروگرام یا تقاریب منعقد کرنا، مجالس عزا برپا کرنا، عزاداری جلوس نکالنا یا عزاداری جلوسوں میں شرکت کرنا اور روضہ مبارک کی جانب سے لگائے گئے مواکب میں خدماتی امور سرانجام دینا شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: