3250سے زیادہ مومنین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے سامراء میں شب قدر گزاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سامراء میں شب قدر کے احیاء کے لیے جو انتظامات کیے تھے ان میں سے ایک 22رمضان 1440ھ بمطابق 28مئی 2019ء کو بلا معاوضہ مومنین کو سامراء لے جانا بھی تھا۔

اس مقصد کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سامراء جانے لیے ٹرانسپورٹ کا مفت انتظام کیا جس سے 3250سے زیادہ مومنین نے استفادہ کرتے ہوئے شب قدر کے تمام اعمال اور شب بیداری کے دوران سب عبادات روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں ادا کیے۔

ٹرانسپورٹ کے انچارج سید مصطفی ضیاء الدین نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلہ کو سامراء کی زیارت کے لیے بھیجا اور اس زیارتی سفر کے تمام اخراجات روضہ مبارک کے ادارہ نے ادا کیے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے گزشتہ سال بھی شبہائے قدر کی آخری رات سامراء میں شب بیداری کے لیے ایسے ہی انتظامات کیے گئے تھے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: